حیات آباد نادرا کے ریجنل دفتر کو نئے شناختی کارڈ بنانے کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا

حیات آباد نادرا کے ریجنل دفتر کو نئے شناختی کارڈ بنانے کیلئے دوبارہ کھول دیا ...

  



پشاور(سٹی رپورٹر) حیات آباد فیز فائیو میں قائم نادرا کے ریجنل دفتر کو نئے شناختی کارڈ بنانے کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق حیات آباد فیز فائیو میں قائم نادرا کے ریجنل دفتر میں چند ناگزیر وجوہات کی بناء پر نئے شناختی کارڈ کا حصول ممکن نہیں تھا جس کے باعث لوگوں کو نیا شناختی کارڈ بنانے میں کافی مشکلات درپیش آرہی تھیں اور لوگ اپنے علاقے سے دور دراز علاقوں میں جا کر نیا شناختی کارڈز بنایا کرتے تھے اس سلسلے میں نادرا کے مذکورہ ریجنل دفتر کے ذرائع نے بتایا کہ حیات آباد فیز فائیو میں قائم نادرا کے دفتر میں نئے شناختی کارڈ بنانے کی سہولت کو دوبارہ عوام کیلئے میسر کردی گئی ہے اب لوگوں کے شناختی کارڈز ان کے گھر کی دہلیز پر بنانے میں آسانی ہوگی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر