گورنمنٹ کنٹریکٹرز کا مردان میں فوری انتخابات کیلئے شیڈول کا مطالبہ

گورنمنٹ کنٹریکٹرز کا مردان میں فوری انتخابات کیلئے شیڈول کا مطالبہ

مردان(بیورورپورٹ) گورنمنٹ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے سابقہ عہدیداروں نے صوبائی قیادت سے مردان میں فوری انتخابات کے لئے شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر ایک ہفتے کے اندر اندر گورنمنٹ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن مردان کے انتخابات کے لئے شیڈول جاری نہ کیا گیا تومقامی تنظیم ازخود انتخابات کا انعقاد کرے گی ان خیالات کا اظہار سابقہ عہدیداروں شبیر احمد، وقاص خان،اقبال باچہ،قدیم شاہ اور دیگر نے مردان پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوہے کیا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی عہدیداروں نے مطالبات کے حل کے لئے تمام کاموں سے بائیکائٹ کے اعلان کا فیصلہ کیا ہے مگر مردان میں کابینہ نہ ہونے کی وجہ سے متعدد ٹینڈر ہو گئے ہیں اور ٹھیکدار برادری کو مسائل کا سامناہے۔انہوں حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جون سے بند فنڈز کو فوری طور پر جاری کئے جائیں اور عائدکردہ پندرہ فیصد ٹیکس کو ختم کیا جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر