تحصیل کونسل تیمرگرہ اجلاس ،پانی بل بروقت جمع نہ کرنیوالوں پر جرمانے عائد

تحصیل کونسل تیمرگرہ اجلاس ،پانی بل بروقت جمع نہ کرنیوالوں پر جرمانے عائد

  



تیمرگرہ( بیورورپورٹ)تحصیل کونسل تیمرگرہ نے پانی کے بل بروقت جمع نہ کرانے والے صارفین پر 10 فیصد جرمانہ عائد کرنے اور تعمیرات ریگولرائز کرنے کی منظوری دے دی،اونرشپ سرٹیفیکیٹ ختم کی شرط ختم کرکے خرید وفروخت کے دستاویزات پر بھی تعمیرات ریگولرائزکرانے کا فیصلہ۔اس حوالے سے تحصیل کونسل تیمرگرہ کا ماہانہ اجلاس زیرصدارت کنوینئر حاجی اسفندیار خان کونسل ہال منعقد ہوا جس میں تحصیل ناظم ریاض محمد ایڈوکیٹ، تحصیل میونسپل آفیسر پرویز اختر ،فنانس آفیسر بادشاہ محمد اور انجینئرنگ سٹاف نے شرکت کی ،تحصیل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اراکین کونسل محمد ابراہیم، منظور احمد، کاشف کمال، محمد حلیم ،محمد خان، محمد رازق نے تحصیل تیمرگرہ میں عوام کو درپیش مسائل کی جانب توجہ مبذول کروائی ، اس موقع پر جاری ترقیاتی منصوبوں پر غور کے ساتھ ساتھ نئے ترقیاتی منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم ریاض محمد ایڈوکیٹ نے واضح کیا ضلعی ہیڈکوارٹر کے میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، تیمرگرہ میں عوام کو میونسپل سروسز کی فراہمی ٹی ایم اے کی اولین ذمہ داری ہے ، کونسل نے ٹی ایم اے کے زیر انتظام واٹرسپلائی سکیموں کی صفائی اور کے ساتھ ساتھ پانی کے بلز بروقت ادا نہ کرنے والے صارفین پر اگلے ماہ سے 10 فیصد جرمانہ عائد کرنے جبکہ پہلے سے تعمیر ہونے والے تمام عمارات کو ریگولرائز کرنے کی منظوری دی گئی ،پہلے سے تعمیر شدہ عمارات ریگولرائز کرنے کے حوالے سے اونرشپ سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کرکے خرید وفروخت کے دستاویزات کو بھی قابل قبول قرار دینے کی منظوری دی گئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر