مردان میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں کی دن دیہاڑے دو وارداتیں

مردان میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں کی دن دیہاڑے دو وارداتیں

مردان ( بیورورپورٹ) مقام چوک میں مسلح راہزنوں نے ٹرانسپورٹر سے ساڑھے تین لاکھ چھین کر فرارہوگئے ،شیخ ملتون میں مزاحمت پر مسلح ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کو گولی مارکر موبائل لے اڑے ، تھانہ سٹی پولیس کے مطابق تین نامعلوم مسلح ڈاکو ٹرکوں کے اڈے میں داخل ہوگئے اورٹرانسپورٹر غفور سے اسلحہ کی نوک پر ساڑھے تین لاکھ روپے چھین کر فرارہوگئے ڈکیتی کی دوسری واردات میں نامعلوم ڈاکوؤں نے شہر کے پوش علاقہ شیخ ملتون میں پیش آیاجہاں مسلح راہزنوں سے مقامی ڈاکٹر حسیب الجھ پڑے اور مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کرکے ڈاکٹر کو زخمی کرڈالا ملزمان موبائل فون چھین کر فرارہوگئے یادرہے کہ چند دن قبل ایک کانسٹیبل کو بھی مسلح راہزنوں نے لاکھوں روپے سے محروم کردیاتھا تاہم ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر