رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی برسی باچا خان مرکز میں ہوگی

رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی برسی باچا خان مرکز میں ہوگی

  



پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی برسی کے موقع پر مرکزی تقریب کل بروز ہفتہ باچا خان مرکز پشاور میں دن گیارہ بجے منائی جا رہی ہے جس سے پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان خصوصی خطاب کریں گے، اس موقع پر مختلف قسم کے پروگرام پیش کئے جائیں گے جن میں خدائی خدمت گاروں کی تاریخی قربانیوں پر مبنی ڈرامہ ، مقالے اور مشاعرے کا اہتمام کیا جائے گا، پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر