چارسدہ پولیس کے ہاتھوں نوسر باز گروہ گرفتار ،نقدی ،سونا اور گاڑی برآمد

چارسدہ پولیس کے ہاتھوں نوسر باز گروہ گرفتار ،نقدی ،سونا اور گاڑی برآمد

  



چارسدہ (بیو رو رپورٹ) چارسدہ پولیس کی کاروائی ۔ سادہ لوح عوام کو لوٹنے والا نو سر باز گروہ گرفتار۔ ملزمان کے قبضے سے 80ہزار نقدی ، نقلی سونا اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان اور ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد یوسفزئی کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی جوہر شید خان ، سی آئی او مدد خان اور ایڈیشنل ایس ایچ او جہانگیر نے نو سر باز گروہ کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے دو ملزمان عمران ولد حیات خان پتنگ چوک پشاور اور رفیق احمد ولد بشیر محمد سکنہ سرڈھیری گل آباد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 80ہزار روپے نقد اور نقلی سونا برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں ایف آئی آر درج کی گئی ۔ ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان نے پولیس کی کاروائی کو سراہتے ہوئے پولیس جوانوں کو عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کے لیے اپنی تمام وسائل بروئے کار لانے پر زور د یا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر