ٹانک ،ترقیاتی منصوبوں کی منصفانہ تقسیم کیلئے سول ملٹری لائز ان کمیٹی تشکیل

ٹانک ،ترقیاتی منصوبوں کی منصفانہ تقسیم کیلئے سول ملٹری لائز ان کمیٹی تشکیل

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان کے علاقہ تحصیل سراروغہ میں علاقائی مسائل پر پر امن حل اور ترقیاتی منصوبوں کی منصفانہ تقسیم کے لئے سول ملٹری لائزان کمیٹی تشکیل دیدی گئی تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن کے علاقہ تحصیل سراروغہ 28بریگیڈکمانڈر امجد عزیز مغل کی سربراہی میں پاک آرمی ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان علاقائی مشران پر مشتمل ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمانڈر 28بریگیڈکرنل اختر کرنل آصف،کرنل اسلم،کرنل ساجد گوندل ،اسسٹنٹ کمشنر لدھافرقان اشرف سمیت علاقائی مشران نے شرکت کی بریگیڈئیر امجد عزیز مغل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی منصفانہ تقسیم کے سلسلے میں ہم سب پر بھای ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں جس کے لئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہو گا جس کے لئے سول ملٹری لائیزان کمیٹی کی تشکیل وقت کی ضرورت ہے جس کے بعد پاک آرمی افسران ،اسسٹنٹ کمشنر لدھا اور علاقائی مشران پر مشتمل مذکورہ کمیٹی تشکیل دیدی گئی جس کے وقتا فوقتا اجلاس منعقد ہونگے جس سے مسائل کے حل ہونے میں مدد ملے گی بریگیڈئیر امجد عزیز مغل کا کہنا تھا کہ تمام مسائل میں سر فہرست تعلیم ہے جس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر