ٹانک میں پاک آرمی کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ

ٹانک میں پاک آرمی کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ

ٹانک (نمائندہ خصوصی)پاک آرمی کی بی ٹی ایف کے زیر اہتمام اور اہسرار فاؤنڈیشن کے تعاون سے جنوبی وزیرستان کے نواحی گاؤں تور رگزء(بروند)میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیاتھاجس میں کثیر تعداد میں مریضوں کا مفت طبعی معائینہ کیا گیا انھیں ادویات فراہم کی گئیں اورخواتین کے لیے لیڈی ڈاکٹراورلیڈی ہیلتھ ورکر کی سہولت مہیا کی گئی کمانڈنگ آفیسر77 فیڈ لیفٹینٹ کرنل زاہد حسین نے کیمپ کادورہ کیا اورانتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے کیمپ میں آنے والی بچوں میں کھلونے اور تحائف بھی تقسیم کئے۔ لیفٹینٹ کرنل زاہد حسین کا کہنا تھاکہ پاک آرمی کی جانب سے لگائے جانیوالے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد غریب اور دور افتادہ علاقوں کے شہریوں کو ان کی گھروں کی دہلیز پر صحت کی سہولیات پہنچانا ہے پاک آرمی علاقہ میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر عوامی خدمت میں کوشاں ہے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر علاقے کے لوگوں نے پاک آرمی اور ان کے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر