کلاس فور ملازمین کے حقوق کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے : شکیل خان ایڈوکیٹ

کلاس فور ملازمین کے حقوق کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے : شکیل خان ...

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ ) صوبائی وزیرمال شکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاکہ مالاکنڈکے کلاس فورملازمین کے حقوق کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے اوران کوکبھی بھی مایوس نہیں کریں گے کیونکہ سسٹم چلانے میں محکمہ تعلیم کے کلاس فورریڑھ کی ہڈی کے حثیت رکھتے ہیں ملازمین اپنی ڈیوٹی یقینی بنائے ان کوکوئی بھی افسیرتنگ نہیں کیاجائیگا کیونکہ ملازمین کوسیاسی انتقام بنانے کاوقت گزرچکاہے ۔ان خیالات کااظہار شکیل خان ایڈوکیٹ نے گزشتہ روز محکمہ تعلیم ملاکنڈکے کلاس فورملازمین کے وفدسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیاوفدکے قیادت ضلعی صدرپیرسعیدخان نے کی اس موقع پرپیرسعیدخان نے صوبائی وزیرمال شکیل خان کواپناڈیمانڈپیش کرتے ہ ہوئے کہاکہ محکمہ تعلیم میں سن کوٹہ اورمعذروں کواپناکوٹہ دیکراپناحق دیاجائے اورجن لوگوں نے سکولوں کوزمین دیاہے ان کوبھی اپناحق دیاجائے اس موقع پرصوبائی وزیرشکیل خان نے وفدکویقین دلایاکہ ملازمین کواپناحق دیکراپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے اوران کے حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ملازمین بھی اپنی ڈیوٹی کویقینی بنایاجائے کیونکہ محکمہ تعلیم میں کلاس فورملازمین سسٹم چلانے میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر