رستم ،ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت دوافراد شدید زخمی

رستم ،ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت دوافراد شدید زخمی

رستم(نمائندہ پاکستان) ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت دوافراد شدید زخمی ، ریسکیو 1122نے ہسپتال منتقل کر دیئے ۔ واقعات کے مطابق رستم بونیر روڈ پر چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم خاتون سڑک پار کر رہی تھی کہ اسی دوران تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار لائق زمان سکنہ خالق آباد رستم شدید جبکہ خاتون معمولی زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو 1122کو اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیکر ٹائپ ڈی ہسپتال رستم منتقل کر دیئے

مزید : پشاورصفحہ آخر