مہمند ،صافی مامد گٹ میں گاڑی پل سے نیچے جاگری ،1 جاں بحق ،4زخمی
مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، تحصیل صافی مامد گٹ میں سواریوں کی موٹر کاڑی کو حادثہ۔ باجوڑ سے پشاور جانے والی موٹر کار مامد گٹ کے مقام پر کھڈے میں گر گئی۔ ایک جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی۔ زخمیوں کو باجوڑ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں جمعہ کے روز باجوڑ سے پشاور جانے والی موٹر کار نمبر LEB-4963 مامد گٹ زرگرآباد فرش کے مقام پر پل سے نیچے گر گیا۔ جس میں ڈرائیور حمید اللہ، کفایت اللہ ، ضیاء الرحمن، ماہر اللہ اور لقمان شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کی غرض سے مامد گٹ ہسپتال جبکہ بعد میں باجوڑ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں پر لقمان نامی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعہ پر مقامی لوگوں نے آفسوس کا اظہا کیا ہے۔ اور شاہراہ کے مختلف بازاروں اور چوکوں پر سپیڈ بریکرز بنانے کا مطالبہ کیا تاکہ آئندہ اسطرح کی حادثات سے انسانی جانیں ضائع ہونے سے بچ سکیں۔