مردان ،آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

مردان ،آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

مردان ( بیورورپورٹ)آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس مقابلے احتتام پذیر ہوگئے ،خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ میں مردان کی ٹیم نے لاہور بورڈ کو ہراکر کامیابی حاصل کرلی ،ہاکی میں جیت لاہور ٹیم کو ملی یہاں منعقدہ مقابلوں میں ملک بھر سے24 مختلف بورڈوں کی ٹیموں نے حصہ لیا ہینڈ بال کے مقابلوں میں راولپنڈی بورڈ نے مردان بورڈ کو فائنل میں دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا ،ہاکی میں لاہور کی ٹیم نے کامیابی حاصل کرکے مدمقابل مردان بورڈ کی ٹیم کو شکست سے دوچار کردیا خواتین کرکٹ میں مردان بورڈ کی ٹیم نے لاہور کو ہرا کر جیت اپنے نام کرلی ٹورنامنٹ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں گرلز کیڈٹ کالج کے پرنسپل برگیڈئیر (ر) جاوید سروراور چیئرمین تعلیمی بورڈ مردان شوکت حیات نے ٹرافیاں اورشیلڈز تقسیم کیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر