ہمارا صوبہ منفرد موسمی حالات کی بدولت ہر قسم کے اجناس کیئلے اہمیت کا حامل ہے: محب اللہ خان

ہمارا صوبہ منفرد موسمی حالات کی بدولت ہر قسم کے اجناس کیئلے اہمیت کا حامل ہے: ...

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت و لائیو سٹاک اور فشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ ہمارہ صوبہ اپنے منفرد موسمی حالات کی بدولت ہر قسم کی اجناس اور پھلوں کی پیدوار کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ جدید سائنسی طریقوں کواستعمال میں لاکر یہاں کی پیداواری صلاحیت کو بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی مقاصد کے لئے پانی کے استعمال کو اگر روایتی طریقوں کے بجائے سائنسی طریقوں اپنایا جائے تو پانی کا ضیاع بھی نہیں ہو گا اور زیادہ رقبہ جات کو پانی کی رسد ممکن ہو جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانکی شریف نو شہرہ میں محکمہ تحفظ اراضیات کی جانب سے پانی ذخیرہ کرنے والے مختلف واٹر پانڈز کا معائنہ کرنے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈیشنل سیکرٹری زراعت، منظور الہی ، چیف پلائنگ آفسیر زاراعت لائیوسٹاک منتظر شاہ، ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظ اراضیات ظہور خٹک، ڈی جی زراعت توسیع نسیم خان ڈی جی زراعت شبعہ تحقیق نوید اختر، ڈی جی فیشریز خسرو کلیم اور دیگر متعلق افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے مانکی شریف میں صوبائی حکومت کی جانب سے تعمیر کردہ واٹر پانڈز جو زرعی مقصد کے لئے استعمال میں لائے جارہے ہیں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانی زیادہ رقبہ جا ت کے لئے استعمال میں لانے کے لئے ایک میکنزم کے ذریعے استعمال میں لانا اب ایک ضرورت بن گئی ہے کیونکہ پانی کی ضرورت زیادہ اور دستیابی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے ذخیروں کے طریقے کار کو فروغ دینا چاہئے جس سے زیادہ رقبہ جات کو پانی کی رسد ممکن ہوسکے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر