ڈیرہ میں مٹھ کلاں کی اراضی سے قتل شدہ نعش برآمد

ڈیرہ میں مٹھ کلاں کی اراضی سے قتل شدہ نعش برآمد

  



ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)ایک روزقبل تحصیل پہاڑپورسے لاپتہ ہونے والے شخص کی آتشیں اسلحہ سے قتل شدہ نعش مٹھہ پورکلاں کی اراضی سے برآمد‘مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑپورکی حدودمیں گاؤں مٹھہ پورکلاں سے ایک روز قبل گھر سے لاپتہ ہونے والے 48سالہ خضرحیات گوندل ولدربنوازکی قتل شدہ نعش مٹھہ پورکلاں میں عصمت اللہ نامی شخص کی اراضی سے برآمدہوگئی جس کوآتشیں اسلحہ سے قتل کیاگیاتھاتاہم قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ۔ تھانہ پہاڑپورپولیس نے مقتول کے بھائی مشتاق احمد گوندل کی رپورٹ پرقتل کی دفعہ کے تحت اس واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر