ڈیرہ ،ڈی ای او (مردانہ )کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے ،عطاء اللہ جان

ڈیرہ ،ڈی ای او (مردانہ )کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے ،عطاء اللہ جان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس ( مردانہ)ڈیرہ اسماعیل خان کرپشن کا گڑھ بن چکاہے ۔ سابق کرپٹ ایس ڈی ای اوتحصیل ڈیرہ اورموجودہ بجٹ اینڈاکاؤنٹ آفیسرمردانہ نے مردانہ ایجوکیشن آفس کویرغمال بنایاہواہے ۔ ان کی کوشش ہے کہ وہ مردانہ ایجوکیشن آفس کی طرح زنانہ ایجوکیشن آفس کو بھی یرغمال اورکرپشن کا گڑھ بنائیں لیکن موجودہ ڈی ای اوزنانہ محکمہ تعلیم ڈیرہ جوکہ ایک ایمانداراورفرض شناس آفیسر ہیں ان کرپٹ لوگوں کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں ۔ ان خیالات کااظہارتنظیم اساتذہ پاکستان ضلعی ڈیرہ کے صدر عطاء اللہ جان ناصر نے اساتذہ کرام سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جب سے تنظیم اساتذہ کے صدرکی حیثیت سے محکمہ تعلیم مردانہ کے کرپٹ مافیا کے خلاف آوازاٹھائی ہے اس وقت سے کرپٹ مافیانے میرے خلاف من گھڑت بیانات دینے شروع کیے ہیں لیکن میراکرپٹ مافیا کے لیے کھلاپیغام ہے کہ میراسرتوکٹ سکتاہے لیکن کرپٹ مافیا کے خلاف جھک نہیں سکتا۔کرپٹ مافیا نے نام نہاد تعلیمی رپورٹر کواپنا آلہ کاربناکر میرے خلاف بیان بازی کا ٹاسک دیاہے جس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ آج محکمہ تعلیم میں سارے معاملات سابق کرپٹ ایس ڈی ای اواورکلرک نمااستادچلارہاہے ۔انہوں نے محکمہ تعلیم کی ڈی ای اوزنانہ کوتنظیم اساتذہ پاکستان اورڈیرہ اسماعیل خان کے غیرت مندمردانہ وزنانہ معلمات کی طرف سے میرٹ کی پاسداری قائم رکھنے پربھرپورتعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے آخرمیں سیکرٹری تعلیم خیبرپختونخوااورڈائریکٹرتعلیم خیبرپختونخواسے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفوردیانت دارشخص کوڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمردانہ ڈیرہ تعینات کریں ۔بجٹ اینڈاکاؤنٹ آفیسرمردانہ کوکسی ہائیرسیکنڈری سکول میں بھیج دیں اوربلیک میلر اورنام نہاد تعلیمی رپورٹر کے صوبائی اورضلعی ایجوکیشن آفس میں داخلے پر پابندی کریں۔