غریبوں کو صحت کی ہرقسم کی سہولیات دینے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں ن: عبد الکریم

غریبوں کو صحت کی ہرقسم کی سہولیات دینے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں ن: عبد ...

  



پشاور( سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم خان نے کہا ہے کہ حکومت صحت کے شعبہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریگی اور غریب لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز فراہم کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع صوابی میں صحت کے منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اس موقع پرضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے ممبران صوبائی اسمبلی اور سیکرٹری صحت سید فاروق جمیل بھی موجود تھے ۔ اجلاس کے دوران ضلع صوابی میں محکمہ صحت میں درپیش مسائل پر غورو خوض ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ سید فاروق جمیل نے مختلف منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی اور خاص طور پر گجو خان میڈیکل کالج اور ڈسٹرکٹ ہسپتال صوابی میں سٹاف کی کمی اور بلڈنگ کے حوالے سے خصوصی بات چیت ہوئی۔ سیکرٹری صحت نے کہاکہ صوابی میں محکمہ صحت کو ہر قسم کی سہولیات دینے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کی ضرورت ہے اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تمام تر توانائی دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کر دیں اور ساتھ یہ بھی یقین دہائی کر ائی کہ وہ بہت جلد صوابی کادورہ کرکے محکمہ صحت کو درپیش مسائل سے آگہی حاصل کریں گے اور ان کو حل کرنے کی کوشش کرینگے ۔معاون خصوصی عبدالکریم نے اس موقع پرکہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت غریب لوگوں کو صحت کے حوالے سے معیاری سہولیات پہنچانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے سیکرٹری ہیلتھ کا صوابی کی تحصیل ہسپتال اور DHQمیں مزید سہولیات دینے کے سلسلے میں کاؤشوں کو سراہا

مزید : پشاورصفحہ آخر