ضلع کونسل پشاور ، سہ ماہی کے 33کروڑ 55لاکھ سے 110ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنے کا مطالبہ

ضلع کونسل پشاور ، سہ ماہی کے 33کروڑ 55لاکھ سے 110ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنے کا ...

  



پشاور (سٹی رپورٹر ) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور نے رواں مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے پہلے اوردوسرے سہ ماہی کے 33 کروڑ 55 لاکھ روپے کی لاگت سے مختلف یونین کونسلز میں 110 ترقیاتی سکیمیں بروقت مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کو بلدیاتی حکومت کی ثمرات مل سکیں جبکہ صوبائی حکومت سے تیسری اور چوتھی سہ ماہی کے فنڈز حاصل کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کا تہیہ کررکھا ہے ۔ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہواجس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ریاض خان ، ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر امیر خان ، فنانس آفیسر عالمزیب خان ،اکاوئنٹ آفیسر عزیز خان ،پی ایس او نصرت اللہ اوردیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ریاض خان نے ڈی ڈی سی کمیٹی کی منظوری اور ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈر مشتہر ہونے کے بعد ٹھیکیداروں کو ترقیاتی سکمیں شروع کرنے کیلئے و رک آرڈر کے حوالے سے ضلع ناظم کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر ضلع ناظم پشاومحمدعاصم خان نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے وژن کے مطابق ترقیاتی کام صاف و شفاف انداز میں مکمل کرینگے اور غیر معیاری کام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا اور جس ٹھییکدارنے ناقص میٹریل استعمال کی انکو بلیک لسٹ کیاجائیگا۔ضلع ناظم نے تمام بلدیاتی نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ ٹھیکیداروں کے ترقیاتی کاموں پر نظر رکھیں اور بروقت ضلعی حکومت کو رپورٹ ارسال کریں ۔ ضلع ناظم محمدعاصم خا ن نے اے ڈی کو ہدایت کی کہ ٹھیکیداروں سے روا ں مالی سال کے ترقیاتی سکیمیں بروقت مکمل کر یں ورصوبائی حکومت سے تیسری اور چوتھی سہ ماہی کے اے ڈی پی حاصل کرنے کیلئے تگ ودو شروع کرنے کی ہدایت کی واضح رہے کہ ڈی ڈی سی کمیٹی پشاور نے مالی سال 2018-19 ء کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے پہلے اور دوسرے سہ ماہی کے 33 کروڑ 55 لاکھ روپے کی لاگت سے 110 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی تھی جس کے ٹینڈر لگ گئے ہیں اور ٹھیکیداروں نے ای ٹینڈر میں حصہ لیکر ٹھیکے حاصل کرلیے ہیں اور ٹھیکیداروں کوترقیاتی کام شروع کرنے کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے ورک آرڈر جار ی کرد ی ہیں تاکہ بروقت ترقیاتی عمل مکمل ہوسکیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر