مہمند، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی میں لشمینیا ویکسین غائب

مہمند، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی میں لشمینیا ویکسین غائب

مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی میں لشمینیا ویکسین غائب۔ بیماری سے متاثرہ مریض مارکیٹ سے ویکسین خریدنے پر مجبور ۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی میں لشمینیا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں ائے روز اضافہ ہو رہا ہے۔ دوسری طرف ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی میں لشمینیا ویکسین کئی ماہ سے غائب ہے۔ مریض باہر مارکیٹ سے ویکسین خریدنے پر مجبور ہیں۔ مارکیٹ میں ویکسین 800 روپے فی ویکسین بتائی جاتی ہے۔ جو کہ غریب لوگوں کے بس سے باہر ہے۔ علاقے کے لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی ہیڈ کواٹر ہسپتال غلنئی میں لشمینیا بیماری کے ویکسین فراہم کی جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر