شیخ ملتون میں سمارٹ سکول کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس مقابلے احتتام پذیر

شیخ ملتون میں سمارٹ سکول کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس مقابلے احتتام پذیر

  



مردان ( بیورورپورٹ) شیخ ملتون میں سمارٹ سکول کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس مقابلے احتتام پذیر ہوگئے اس حوالے سے ایجوکیشن بورڈکیمپلکس میں تقریب منعقد ہوئی جس میں بچوں کے والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی بچوں کے درمیان رسہ کشی ، میوزیکل چیئر اورریس کے مقابلے ہوئے جس میں بچوں نے خصوصی دلچسپی لی سکول کے پرنسپل سہیل اقبال نے اپنے خطاب میں ادارے کی مجموعی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور کہاکہ ان کا ادارہ عصری علوم سمیت دینی علوم اور کھیل کود پر بھرپور توجہ دے رہاہے سینئر صحافیوں مسرت عاصی اور ایم بشیرعادل نے نمایاں پوزیشن ہولڈز طلباء اور طالبات میں انعامات تقسیم کئے اور ادارے کی کارکردگی کو سراہا اورکہاکہ نجی تعلیمی ادارے شرح خواندگی بڑھانے میں مثبت کردار اداکررہے ہیں اورحکومت کو ان اداروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے

مزید : پشاورصفحہ آخر