ڈیرہ ،اراضی تنازعہ پر مخالف نے چچا بھتیجے کو زخمی کردیا

ڈیرہ ،اراضی تنازعہ پر مخالف نے چچا بھتیجے کو زخمی کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)اراضی میں آنے کے تنازع پرگرہ بخشہ میں ایک شخص نے چچابھتیجے کوزخمی کردیا‘مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدودمیں واقع گاؤں گرہ بخشہ میں اراضی میں آنے سے منع کرنے پرعبدالرشید وزیرنے بہاول بلو چ اوراس کے بھتیجے محمداویس کوزدوکوب کرکے زخمی کردیا۔ ٹاؤن پولیس نے زخمی چچاکی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔