خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات 2018کے نتائج کا اعلان کر دیا

خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات 2018کے نتائج ...

  



پشاور( سٹی رپورٹر)خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور نے بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات 2018کے نتائج کا اعلان کردیا۔نتائج کے مطابق مذکورہ امتحان میں کے ایم یو انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کوہاٹ کی طالبات مریم جدون اور علیزہ عباس نے 667اور655نمبر حاصل کر کے بالترتیب پہلی اور دوسری جبکہ ڈینٹل سیکشن ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد کی شیجیہ آصف نے 652نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے شعبہ امتحانات کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے تحت بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل کے مذکورہ امتحان میں کل 264طلبہ وطالبات نے شرکت کی جن میں174نے کامیابی حاصل کی اس طرح مجموعی نتیجہ 66فیصد رہا۔تفصیلات کے مطابق خیبر کالج آف ڈینٹسٹری پشاور کا نتیجہ 84فیصد رہا۔اس طرح ڈینٹل سیکشن ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آبادکا نتیجہ81فیصدرہا۔ڈینٹل سیکشن وومن میڈیکل کالج ایبٹ آباد کانتیجہ41فیصد،ڈینٹل سیکشن باچاخان میڈیکل کالج مردان کا نتیجہ100فیصد رہا،کے ایم یو انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کوہاٹ کانتیجہ88فیصد رہا جبکہ ڈینٹل سیکشن ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج ایبٹ آباد کامجموعی نتیجہ 42فیصد رہا۔واضح رہے کہ اس امتحان میں کے ایم یو انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کوہاٹ جو نہ صرف کے ایم یو بلکہ صوبے کے جنوبی اضلاع کا بھی واحد ڈینٹل کالج ہے کے طلباء وطالبات نے پہلی پانچ میں سے چار پوزیشنیں حاصل کی ہے جواس کالج کے طلباء وطالبات ، انتظامیہ اور فیکلٹی کی سخت محنت اور شاندار کارکردگی کا ثبوت ہے جس پر کے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاویدنے نمایاں پوزیشن ہولڈرز بالخصوص کڈ زکوہاٹ کے طلباء وطالبات کی شاندار کامیابی پر متعلقہ طلباء وطالبات،ان کے والدین، کڈز کوہاٹ کے پرنسپل اور فیکلٹی کو مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کامیاب طلباء وطالبات نہ صرف اپنی کامیابی کا موجودہ معیار برقرار رکھیں گے بلکہ آئیندہ امتحانات میں مزید بہتر نتائج کے لیئے اپنی محنت اور کوششیں بھی جاری رکھیں گے۔ #

مزید : پشاورصفحہ آخر