اسنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی فیصل ووڈا کی نکلی

اسنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی فیصل ووڈا کی نکلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر )کراچی میں چیکنگ کے دورا ن مشکوک گاڑی و فاقی وزیر فیصل ووڈا کی نکلی، اس مشکوک گاڑی پرڈبل نمبر پلیٹ تھی جبکہ ہاتھوں میں اسلحہ پکڑے افراد کے جسم پر وردی بھی نہیں تھی،مشکوک گاڑی کی ویڈیو بناکر شہری نے سوشل میڈیا پر ڈالی تو پولیس نے اس کے خلاف کارروائی کی، شہری کی بنائی وڈیو میں سادہ لباس اہلکاراسلحہ تھامے نظر آرہا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے پوچھنے پر ڈرائیور نے بتایا کہ گاڑی وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی ہے،پولیس ذرائع کے مطابق سادہ لباس مسلح گارڈنے پوچھنے پربتایا کہ اس کاتعلق واپڈا سے ہے، وہ واپڈاکی جانب سے وفاقی وزیرکی سیکیورٹی کیلیے ساتھ چلتے ہیں،ڈبل کیبن گاڑی پر کوئی سرکاری نمبرپلیٹ نہیں لیکن پولیس لائٹس لگی ہوئی تھیں، گاڑی کو بعد میں دباؤ پر بغیرکسی کارروائی کے چھوڑ دیا گیا۔