کراچی، رمضان گھانچی پر فائرنگ کا مقدمہ درج

کراچی، رمضان گھانچی پر فائرنگ کا مقدمہ درج

کراچی(کرائم رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اوررکن صوبائی اسمبلی رمضان گھانچی پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ میں تحریک انصاف کے رہنما پرفائرنگ کا مقدمہ زخمی ایم پی اے رمضان گھانچی کی مدعیت میں نیپئرتھانے میں درج کیاگیا۔مقدمے میں 4 ملزمان کو نامزد کیا گیا جن میں سے 2 ملزمان گرفتارکرلیے گئے ہیں، مقدمہ نمبر16/2019 میں اقدام قتل، لڑائی جھگڑے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ رات کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ میں ایم پی اے رمضان گھانچی پر فائرنگ ان کے دفتر کے باہر ہوئی جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے، علاقہ مکینوں نے انہیں سول اسپتال منتقل کیا۔سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 109 سے منختب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی رمضان گھانچی کو سول اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر