حکومت نعروں سے باہر نکل کر کام پر توجہ دے،مرتضی وہاب

حکومت نعروں سے باہر نکل کر کام پر توجہ دے،مرتضی وہاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر ) سندھ کے مشیر اطلاعات مرتضی وہاب نے کہاہے کہ سندھ میں بجلی کی بندش سے مسائل مزید گھمبیر ہوں گے، وفاقی حکومت نعروں سے باہر نکلے اور کام پر توجہ دے، بجلی کے مصنوعی بحران کو فوری ختم کیاجائے،جس صوبے میں گیس دریافت ہوتی ہے پہلا حق ان کا ہوتا ہے، آئین میں ہونے کے باوجود گیس فراہم نہیں کی جارہی۔جمعہ کومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات مرتضی وہاب نے کہا کہ ہماری بجلی منقطع کی گئی ہے اس کو بحال کیا جائے، بجلی کی بندش سے پانی کا مسئلہ اور بڑھے گا۔انہوں نے کہاکہ جس صوبے میں گیس دریافت ہوتی ہے پہلا حق ان کا ہوتا ہے، آئین میں ہونے کے باوجود گیس فراہم نہیں کی جارہی۔ گورنر خود سی این جی اسٹیشن گئے تھے کھلوانے، خالی ہاتھ لوٹے۔ کہیں تو سندھ والوں کے ساتھ انصاف کرو۔مشیر اطلاعات نے کہاکہ وفاقی حکومت نے واجبات ادائیگی کی کوئی یقین دہانی نہیں کروائی ہے، یقین دہانی کروائی گئی تھی اسکرونٹی کے واجبات کلیئر کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایم پی اے پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتا ہوں، کل واقعے میں 2 گرفتاریاں ہوچکی ہیں۔ پولیس ایک بار تفتیش مکمل کرلے معاملہ سامنے لائیں گے، کل کے واقعے کے بعد ایس ایچ او معطل کیا ہے۔