بی کام ریگولرکے امتحانات 28 جنوری سے ہوں گے

بی کام ریگولرکے امتحانات 28 جنوری سے ہوں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر )جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق بی کام ریگولرسالانہ امتحانات 2018 ء بروزپیر28 جنوری2019 ء سے شروع ہورہے ہیں۔ طلبا ء کے لئے جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں26 امتحانی مراکز جبکہ طالبات کے لئے شہر کے مختلف کالجزمیں20 سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امسال بی کام ریگولر کے امتحانات میں تقریباً27000 طلباء وطالبات شرکت کریں گے ۔تمام امتحانات دوپہر2:00 تاشام 5:00 بجے منعقد ہوں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر