کراچی ،ایئرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے7 ہزار سے زائد ڈالرز چوری

کراچی ،ایئرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے7 ہزار سے زائد ڈالرز چوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر )جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں اے ایس ایف کاؤنٹر پر چیکنگ کے دوران پر اسرارانداز میں مسافر کے بیگ سے 7 ہزار سے زائد ڈالر چرالئے گئے۔جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر چوری کی انوکھی واردات ہوئی، اے ایس ایف کاؤنٹر پر چیکنگ کے دوران پراسرار انداز میں مسافر کے بیگ سے 7 ہزار سے زائد ڈالر چرالئے گئے۔امریکا پہنچنے والے پاکستانی مسافر عثمان صدیقی نے وزیر اعظم سٹیزن پورٹل اور امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کو شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ 23 جنوری کو کراچی ایئرپورٹ سے امیگریشن کے بعد اے ایس ایف کاؤنٹر پر پہنچا تو وہاں بیگ کو چیکنگ کے لئے الگ کیا گیا اور چند لمحوں میں تین لفافوں میں رکھے 7 ہزار سے زائد ڈالرز سادہ کاغذات اور ایک ایک ڈالر میں تبدیل کردیئے گئے۔مسافر عثمان صدیقی نے بتایا کہ طیارے میں بیٹھتے ہی چوری کا علم ہوا تو نجی ایئرلائنز حکام کو آگاہ کیا لیکن اس وقت تک طیارہ اڑان بھر چکا تھا، ادھر وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت کے بعد معاملہ تحقیقات کے لئے ڈی جی اے ایس ایف کو منتقل کردیا گیاہے۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اگر مسافر کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا ہے تو تحقیقات کرکے ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر