منتخب نمائندوں کی تربیتی نشست اگلے ہفتے ہوگی ، ڈاکٹر منہاج قدوائی

منتخب نمائندوں کی تربیتی نشست اگلے ہفتے ہوگی ، ڈاکٹر منہاج قدوائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پریس ریلیز ) سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے تحت سروسز ڈیلیوری اسٹینڈرڈز میں بہتری لانے کے لئے کراچی کے 90اسپتالوں کے نمائندوں کی تربیتی نشست اگلے ہفتے کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوگی جبکہ پہلے مرحلے میں 108 نمائندوں کی تربیت دی جاچکی ہے۔ اس حوالے سے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے سی ای او ڈاکٹر منہاج قدوائی نے کہاکہ شہر کراچی کے 90 اسپتالوں کے نمائندوں کی جدید اور عالمی معیار صحت کے اصولوں کے مطابق ٹریننگ دینے کے لئے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں تربیتی نشست کا اہتمام کیاگیا ہے جس میں کلینکل گورننس اور ٹریننگ ڈائریکٹیوریٹ کے ماہرین اسپتالوں نمائندو ں کو تربیت دیں گے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ انسداد اتائی ڈائریکٹوریٹ کے جانب سے 85 کلینکس کو سندھ کے پانچ شہروں میں سیل کیا گیا جن میں سے 24سے زائد کیسوں کی سماعت مکمل کی جاچکی ہے اور ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں ۔ منہاج قدوائی نے کہاکہ 64 مزید اسپتالوں نے رجسٹریشن کے لئے رجوع کیا ہے جن میں سے 40کو سرٹیفیکٹ کا اجراء کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے اسپتالوں کی انسپکشن سندھ بھر میں جاری ہے اور چند دن پہلے نیشنل میڈیکل سینٹر کراچی کا دورہ کیا گیا تاکہ عبوری لائسنس کا اجراء کے عمل کو شروع کیا جاسکے ۔ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران ڈائریکٹوریٹ آف شکایات نے تین مزید شکایات وصول کی ہیں جن میں سے دو کیسوں کی سماعت مکمل کی جاچکی ہے۔