ترقیاتی منصوبوں کی تاخیر پر سمجھوتہ ممکن نہیں ،ممتاز علی شاہ

ترقیاتی منصوبوں کی تاخیر پر سمجھوتہ ممکن نہیں ،ممتاز علی شاہ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر )چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے صوبائی سیکرٹریز ،کمشنرز، ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کے عملدرآمد سمیت متعلقہ امور کی موثر مانیٹرنگ کریں اور منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں نیز متعلقہ عوامل میں درپیش رکاوٹیں چیف سیکرٹری آفس کے علم میں لائیں علاوہ ازیں انہوں نے زور دے کر کہا کہ محکمہ جاتی روابط کوفروغ دے کر مسائل کا حل بھی یقینی بنائیں جمعہ کی سہ پہر اپنے دفتر میں لاڑکانہ ڈویڑن اور متعلقہ اضلاع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران چیف سیکریٹری نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تاخیر یا کسی بھی نوعیت کی غفلت سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا تساہل و تغافل کے ذمہ دار افسران کا قواعد و ضوابط کے تحت محاسبہ ہوگا انہوں نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ افسران احساس ذمہ داری کے ساتھ منصوبوں کی مقررہ وقت میں تکمیل کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے اجلاس میں صحت، تعلیم، بلدیات، سول ورکس ،داخلہ ،زراعت، اوقاف، اسپورٹس ،امور نوجوانان ،آبپاشی، افزائش مویشیاں و ماہی پروری ،جنگلات و جنگلی حیات، بہبود آبادی بہبود نسواں ،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر محکموں کے رواں ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات ڈاکٹر شیریں ناریجو نے بریفنگ دی سید ممتاز علی شاہ نے بعض مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر ہدایت جاری کی انہوں نے افسران کو دلجمعی کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی اور باقاعدگی سے ہفتہ وار پروگریس رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اجلاس میں متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز متعلقہ اداروں کے سربراہان ،کمشنرز، ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شر کت کی اجلاس میں لاڑکانہ کے 314 ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر