حکومت عوام کی بھلائی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، شاہ محمود قریشی

حکومت عوام کی بھلائی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹنڈوالہ یار (خصوصی نامہ نگار ) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت عوام کی بھلائی کے لئے ہر اچھے اقدامات کررہی ہے پچھلی حکومت نے عوام کا پیسہ لوٹ کر اپنے محل بنائے اور محکموں کو تباہ کیا۔ ان خیالات انہوں نے عمر کوٹ سے ٹنڈوالہ یار آمد پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر گلگت ، بلوچستان میں بہت جلد انتخابات آنے والے ہے اور وہان بھی کراچی کی طرح مجھے تبدیلی نظر آرہی ہے سندھ کی عوام 11سالوں سے حکومت کرنے والے لوگوں سے پریشان ہوچکے ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی کے قومی اسیمبلی کے امیدواروں نے عام انتخابات میں 14نشستیں حاصل کی ہے اور آئندہ سندھ میں حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی اننہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کو بنے 22سال کا عرصہ ہوا ہے اور اس نے عوام کی محبتوں اور ووٹوں سے کامیاب ہوکر ملک کے تینوں صوبوں میں حکومت کرنے کے ساتھ ساتھ وفاق میں بھی حکومت کررہی ہے اور یہ حکومت عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی گذشتہ 11سالوں سے حکومت کررہی ہے مگر عوام کے مسائل وہی کھڑ ے ہیں ان کو حل کرنے کے لئے کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں کئے جاتے سندھ کی عوام اب بھی پانی جیسی ضروریات سے محروم ہے سندھ کا کاشکار تباہ ہورہا ہے انہوں نے بتایا کہ اب ہماری کوشش ہے کہ تجارتی خسارے کو درست کرنا ہے پیش کئے گئے بجٹ میں جن تجارتی اداروں میں خسارے ہوئے ہے ان کی ہمیں حوصلہ افضائی کرنی ہے اس طبقات کی جہاں سے روزگار پیدا ہوگا جیسے اسمال میڈیم سیکٹر ، فنانس سیکٹر ، ایگریکلچر سیکٹر ، بینکنگ سیکٹر ، اسٹاک ایکچینگ کو مرات دی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ اسی طرح اکنامک ، ڈپلومسی ، کے ذریعے جو حکومت نے کی ہے اب باہر سے بہت سے انویسٹر پاکستان میں آنے کی خواہش کررہے ہیں اب ہماری تجارت ، ہماری ایکسپورٹ اب تیزی سے بڑھنا شروع ہورہی ہے اور ہماری انپورٹ کی حوصلہ شکنی کی گئی اور کنٹریکشن شروع ہوگئی ہے ۔ اور اب معیشت صحیح سندھ پر مڑ گئی ہے اور اب پاکستانی بیروزگاروں کو روزگار تیزی ملنا شروع ہوجائیں گے اور پاکستان ترقی کی طرف تیزی سے گامزن ہوگا قبل اذیں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمد قریشی کا ٹنڈوالہ یار آمد کے موقع پر پی ٹی آئی کے سیکڑو کارکنان نے ان کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور کارکنوں نے پی ٹی آئی کی قیادت سمیت وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، شاہ محمد قریشی کے حق میں نعرے لگائے ۔