پاکستان سٹیزن پورٹل میں موصول شکایات کا ازالہ یقینی بنائینگے،نسیم کھوکھر

پاکستان سٹیزن پورٹل میں موصول شکایات کا ازالہ یقینی بنائینگے،نسیم کھوکھر

لاہور(نیوز رپورٹر) چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھرنے ہدایت کی ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل کے تحت موصول شکایات کے جلد از جلد ازالہ کو یقینی بنایا جائے۔یہ ہدایت انہوں نے پاکستان سٹیزن پورٹل سے متعلق اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کی۔ چیف سیکرٹری نے کہا تما م صوبائی محکمے شکایات کے ازالے کیلئے مکمل تعاون فراہم کریں۔ پاکستان سٹیزن پورٹل گورننس کی بہتری کے سلسلے میں اہم ذریعہ ہے جس سے نا صرف عوامی مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ رائے عامہ کا بھی پتا چلتا ہے۔ شکایات کے ازالے سے متعلق پیشرفت کا وہ خود با قاعدگی سے جائزہ لیا کریں گے۔سیکرٹری امپلی مینٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن مسعود مختار نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا تمام صوبائی محکموں اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں فوکل پرسنز مقرر کئے گئے ہیں۔ موصول شکایات کے بروقت ازالے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔پنجاب میں اب تک 2لاکھ55ہزار عوامی شکایات موصول ہوچکی ہیں جس میں سے1لاکھ 35 ہزار6 سو75 شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے ۔

چیف سیکرٹری/ پنجاب

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر