کورنگی ،اسکول وین میں آگ لگنے سے ڈرائیور اور بچہ زخمی

کورنگی ،اسکول وین میں آگ لگنے سے ڈرائیور اور بچہ زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر )کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں اسکول وین میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں ڈرائیور اور ایک بچہ معمولی زخمی ہوئے تاہم دیگر بچے محفوظ رہے۔ڈرائیورچھٹی کے بعد بچوں کو گھر چھوڑنے جا رہا تھا۔ پولیس کے مطابق وین میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے فوری پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا جبکہ وین میں سواربچوں کو بحفاظت گھر پہنچا دیا گیا ہے۔آئی جی سندھ کلیم امام نے اسکول وین میں آگ لگنے کانوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔گزشتہ ماہ اورنگی ٹان کے علاقے میں اسکول وین میں آگ لگ جانے سے 8 بچے جھلس کر زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادرشاہ نے تمام اسکول وینز کی فٹنس چیک کرنے کی ہدایت کی تھی جبکہ جو وین فٹنس کے معیار پر پورا نہ اترے اس کا پرمٹ منسوخ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر