مخالفین حکومت کو ملنے والی کامیابیوں سے پریشان ہیں،میاں خالد محمود

مخالفین حکومت کو ملنے والی کامیابیوں سے پریشان ہیں،میاں خالد محمود

لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود نے کہاکہ حکومت ملک وقوم کو مسائل کے گرداب سے نکالنے اور سرزمین وطن پر معاشی واقتصادی انقلاب برپا کرنے کے لئے اپنی تمام توانائیاں وقف کئے ہوئے ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لئے شب وروز کوشاں ہے۔میاں خالد محمودنے کہامخالفین حکومت کو ملنے والی کامیابیوں سے پریشان ہیں اس لئے وہ آئے روز کسی نہ کسی ایشو کا سہارا لے کر حکومت گرانے کی سازشوں میں مصروف رہتے ہیں۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان کی انقلابی پالیسیوں کے نتائج بہت جلد سامنے آئیں گے اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ اور خوشحال ممالک میں ہونے لگے گا۔ میاں خالد محمود نے سانحہ ساہیوال کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِاعظم نے اس واقعہ کا فوری نوٹس لیکر ثابت کردیا ہے کہ حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو ہر حال میں مقدم رکھے گی اور کسی کے ساتھ کوئی ظلم وزیادتی اور ناانصافی برداشت نہیں کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1