حکومت عوام پر مہنگائی کے بم برسا رہی ہے ، عابد صدیقی
لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ عوام کو سنہری خواب دکھانے والوں نے عوام کے خواب چکنا چور کر دیئے حکومت عوام پر مہنگائی کے بم برسا رہی ہے تحریک انصاف کے سارے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلند وبانگ دعوے خوشنما وعدے اور عوام کو سبزباغ دکھا کر اقتدار میں آنے والی تحریک انصاف کی قیادت اب عوام سے منہ چھپاتی پھر رہی ہے انہوں نے وفاقی حکومت کے منی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہاکہ حکومت کے وسائل اپنے ہیں نہ پالیسیاں ، بجٹ میں غریب کو معیار زندگی بلند کرنے،تعلیم ،صحت دینے اور غیر ملکی قرضوں سے نجات کا کوئی ٹھوس منصوبہ بندی نظر نہیں آ رہی ملک میں لوڈشیڈنگ اور غربت کے اندھیرے پھیل رہے ہیں۔