حنا پرویز بٹ کی ون وے کی خلاف ورزی پر چالان کے مطالبے کی قرارداد

حنا پرویز بٹ کی ون وے کی خلاف ورزی پر چالان کے مطالبے کی قرارداد

  



لاہور(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ون وے کی خلاف پر چالان کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی،ون وے کی خلاف ورزی اکثر حادثات کا باعث بنتی ہے۔حکومت کی جانب سے جس طرح شہریوں کو ہیملنٹ پہننے کا پابند کیا گیا ہے اسی طرح ون وے ٹریفک کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کیے جائیں ،ٹریفک حادثات میں پہلے کی نسبت قدر اضافہ ہوچکا ہے،اس کی سب سے بڑی وجہ ون وے ٹریفک بھی ہے،لہذا حکومت ٹریفک پولیس کو پابند کرکے پہلے مرحلے میں ون وے کی خلاف ورزی کے حوالے سے کمپئین چلائی جائے بعد میں خلاف ورزی کرنے والوں کے چالان کیے جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1