نوازشریف کو کچھ ہواتواس کی ذمہ دارحکومت ہوگی ، پرویز ملک

نوازشریف کو کچھ ہواتواس کی ذمہ دارحکومت ہوگی ، پرویز ملک

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والا جیل میں ہے، حکومت فوری نواز شریف کی صحت سے متعلق امور کو دیکھے اور انہیں فوری ہسپتال منتقل کرے، سانحہ ساہیوال پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا جے آئی ٹی کی رپورٹر مسترد کرتے ہیں جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،حکمران جوڈیشنل کمیشن سے کیوں خائف ہیں ؟ گذشتہ روز لاہور دفتر میں پارٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک گھرانہ تباہ وبرباد ہو گیا اس طرح کے واقعات کو نظرانداز کیا گیا تو پھر آئندہ کسی کی جان و مال، عزت و آبرو محفوظ نہیں رہے گی۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر کسی کو پوائنٹ سکورنگ کرنے کی ضرورت نہیں پنجاب حکومت وعدے کے مطابق سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنائے ، جے آئی ٹی کی رپورٹ پر مطمئن نہیںیہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے اس پر پورے ملک میں ایک ہی آواز ہے اور سانحہ کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔ اس موقع پر سینیٹر ڈاکٹر اسد اشرف سید توصیف شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے،

مزید : میٹروپولیٹن 1