دکانوں ، سوسایئٹیزکا کوڑااٹھانے کیلئے فیس مقرر کرنے کا فیصلہ

دکانوں ، سوسایئٹیزکا کوڑااٹھانے کیلئے فیس مقرر کرنے کا فیصلہ

لاہور ( جنرل رپورٹر )ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت ایل ڈبلیو ایم سی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایم ڈی ، کمیونیکیشن، پلاننگ اور ایچ آر کے ہیڈز نے شرکت کی۔اجلاس میں ہیڈز نے اپنی اپنی ونگز کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کے ذریعے دکانوں اور سوسائٹی سے کوڑا اٹھانے کی فیس وصول کی جائے گی اور فیس ادا نہ کرنے والی دکانوں کو سیل کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فیس کے نئے ریٹس کے تعین کیلئے تیاری لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے مطابق کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ لینڈ فل سائٹس کے حوالے سے پلان تیار کیا جائے گا اورکمیونیکشن ونگ آگاہی مہم کو بھر پور طریقے سے چلا ئے۔ اجلاس میں ایل ڈبلیو ایم سی کو فیس نہ دی جانے والی 150سوسائٹی سے فیس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی کو ماہانہ فیس نہ دینے والی پونے دو لاکھ دکانوں سے فیس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے سوسائٹی اور دکانوں کی ماہانہ فیس بڑھانے کیلئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی روشنی میں تجاویز طلب کر لیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1