تجاوزات کے خلاف آپریشن ، 21دکانداروں پر مقدمات درج ، بجلی چوری پر ٹرانسفار امرتارلیاگیا

تجاوزات کے خلاف آپریشن ، 21دکانداروں پر مقدمات درج ، بجلی چوری پر ٹرانسفار ...

  



لاہور ( جنرل رپورٹر )ضلعی انتظامیہ لاہور کی بار بار تجاوزات کرنے پر دکانداروں کیخلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ 21دکانداروں کیخلاف مقدمات کا اندراج کروا دیا گیا ہے۔ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں تجاوزات کرنے پر19دکانداروں کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ مقدمات تھانہ سندر میں درج کیے گئے ہیں۔ ماڈل بازار ٹھوکر نیاز بیگ کے پاس تجاوزات کرنے پر 2دکانداروں کیخلاف مقدمہ درج کروایا گیا۔ کارروائیاں اے سی رائیونڈ نے کی۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کارروائی کو سراہا ہے۔دریں اثناء ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا بجلی چوروں کے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے غوث گارڈن میں غیر قانونی طریقے سے بجلی سپلا ئی کرنے پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران معلوم ہوا کہ 300گھروں کو ایک شادی ہال کے میٹر سے بجلی سپلائی کی جا رہی تھی۔ٹرانسفارمر کو اتار لیا گیا ہے اور بجلی کے میٹر کو چیکنگ کیلئے ایم اینڈ ٹی میں بھیج دیا گیا ہے۔ کارروائی میں ضلعی انتظامیہ اور لیسکو کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1