نمل ایجو کیشن فانڈیشن کے زیر اہتمام ’’گریجویٹ نائٹ

نمل ایجو کیشن فانڈیشن کے زیر اہتمام ’’گریجویٹ نائٹ

لاہور(نمائندہ خصوصی) نمل ایجو کیشن فانڈیشن کے زیر اہتمام لاہور میں سالانہ’’گریجویٹ نائٹ‘‘ جبکہ تقر یب میں وفاقی مشیرتجارت رزاق داؤد‘گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور،وائس چیئرمین نمل سکندرمصطفےٰ، علیمہ خان‘یوسف صلاح الدین اور ڈاکٹر عارف بٹ سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات‘ ڈونرز، ممبرز بورڈ آف گورنرزاور دیگر کی شر کت۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونیوالی تقریب میں نمل بیج 2018 کے گریجویٹس اور نمل فیملیز نے شر کت کی جبکہ اس موقعہ پر فلم اورٹی وی کے اداکار عدیل ہاشمی، ابرارالحق‘شان شاہد،ریشم،ساحر علی بگا ودیگر بھی نمل کو سپورٹ کرنے کیلئے شریک ہوئے اس موقعہ پرخطاب کرتے ہوئے رزاق داؤد، چوہدری سرور، سکندر مصطفےٰ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نمل کالج کی بنیاد 2008 کو میانوالی میں عمران خان نے رکھی اور آج یہ300طالبعلموں کا گھر بن چکا ہے جس میں پاکستان کے 55اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلباء وطالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔مقررین نے کہا کہ نمل 97 فیصدسٹوڈنٹس کوسکالرشپ مہیاکررہا ہے یہ سکالرشپ نمل کے ڈونرز کی بدولت ہی ممکن ہے اس تقریب کا مقصد وہ طلباء جنہوں نے اپنی کلاسز میں نمایاں کارکردگی حاصل کی ان کواور انکے والدین، ممبران اور ڈونرز جو لگاتار نمل کوسپورٹ کرتے ہیں ا نکو خر اج تحسین پیش کرنا ہے، انہوں نے کہاکہ عمران خان کے ویڑ ن کے مطابق پاکستان کے ہونہار نوجوانواں کو معیاری تعلیم دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ اس تقریب کے ذریعے نمل اپنے ممبرز اور ڈونرز کی تعداد کو بڑھانا چاہتا ہے جو اس کی بلڈنگ کو وسعت دینے اور پہلے پاکستانی نالج سٹی کو بنانے میں مدد گار ثابت ہوں گے اور مستقبل میں بھی اس نیک مقصد کیلئے اسے سپورٹ کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1