حکمرانوں کی کارکردگی ناقص بہتری کی کوئی توقع نہیں، سونیا خان

حکمرانوں کی کارکردگی ناقص بہتری کی کوئی توقع نہیں، سونیا خان

  



لاہور( نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین لاہور کی جنرل سیکرٹری سونیا خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی پانچ ماہ کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے مستقبل میں بھی ان سے کسی بہتری کی توقع نہیں کی جاسکتی جس طرح سے پی ٹی آئی عوام کو خوشحال پاکستا ن بنانے کے نعرے لگا کر اقتدار میں آئی اور اس کے بعد سے لیکر اب تک اس نے جو غریب عوام کے ساتھ کیا ہے اس سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ موجودہ حکومت جھوٹے دعوؤں اور کھوکھلے نعروں کے بل بوتے پر زیادہ دیر نہیں چل سکتی ملک کو موجودہ مسائل سے صرف پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ ہی نکال سکتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ نے تبدیلی کے جس نعرے پر ووٹ دیا تھا ، وہ لوگوں کی آہوں اور سسکیوں میں گم ہو چکاہے مہنگائی ، بے روزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے پانچ ماہ کے اندرہی واضح ہوگیاہے کہ حکمران نااہل ہیں ان کا کوئی وژن نہیں اور یہ بغیر تیاری کے حکومت میں آگئے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1