ڈپٹی کمشنر ریونیو کی کھلی کچہری میں مسائل حل نہ ہونے پرسائلوں کااحتجاج

ڈپٹی کمشنر ریونیو کی کھلی کچہری میں مسائل حل نہ ہونے پرسائلوں کااحتجاج

لاہور( اپنے نمائندہ سے )ڈپٹی کمشنر ریونیو کی کھلی کچہری میں شہری پھٹ پڑے ،تیسری بار چکر لگا رہے ہیں لیکن رزلٹ صفر ہے کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔محکمہ ریونیو کے اعلیٰ افسران کاغذی کارروائی سے آگے نہیں بڑھ رہے ہیں۔ شہریوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کے سامنے احتجاج کیا۔ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے کھلی کچہری میں نہ آسکیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے لگائی گئی تیسری کھلی کچہری میں بھی سائلین ریلیف نہ ملنے کی شکایت کرتے دکھائی دئیے اور سراپا احتجاج بن گئے۔ڈپٹی کمشنر کی پہلی کھلی کچہری میں57، دوسری میں 171 اور تیسری میں 111 شہریوں نے شرکت کی۔پہلی کھلی کچہری میں ا?نیوالے شہریوں کو بروقت ریلیف دینے کے تمام وعدے غلط ثابت ہوئے۔سائلین نیریونیو سٹاف کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال اور رشوت وصولی کی شکایات کے انبار لگا دئیے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیونے درخواستوں پر احکامات جاری کئے اور ریلیف دینے کا وعدہ کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1