بلاول کی کوئی آف شور کمپنی نہ بیرون ملک جائیداد ہے، بیلم حسنین

بلاول کی کوئی آف شور کمپنی نہ بیرون ملک جائیداد ہے، بیلم حسنین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی )پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی نہ کوئی آف شور کمپنی ہے نہ بیرون ملک کوئی جائیداد ہے۔ ان کا دامن صاف ہے۔ اس لئے سب کو اپنی رپورٹ پر خود غور کرنا ہوگا۔ گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول اور ان کی دونوں بہنیں زیرتعلیم تھے، سیاست میں آئے سال ہوا ہے۔ اس لئے سب کے تمام الزامات غلط ہیں۔ بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ میری بی بی شہید سے قریبی تعلق رہا ہے۔ میں جانتی ہوں بی بی نے اپنے بچوں کو مذہبی اور دنیاوی تعلیم دی۔ پیسہ کی طرف نہیں لگایا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے اندر پیسہ کا لالچ بھی نہیں ہے۔ وہ نظریاتی سیاست کرتے ہیں اور والدہ کا مشن پورا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آف شور کمپنی بنانا اور جائیداد بنانے کا کوئی شوق نہیں ہے۔