ناقص میٹریل سے تیار بوتلوں کی سپلائی کیخلاف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

ناقص میٹریل سے تیار بوتلوں کی سپلائی کیخلاف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی ...

  



لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کیمیکل بوتلیں پگھلا کر جوس اور ڈرنکس کیلئے بوتلوں کی تیاری اور ان کی مختلف شہروں میں سپلائی کے انکشاف پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔اپنی تحریک التوائے کار میں انہوں نے کہا کہ استعمال شدہ اور گندے پلاسٹک سے تیار شدہ بوتلیں انسانی صحت کیلئے مضر اور خطرناک بیماروں کا باعث ہیں انہوں نے کہا کہ اخباری رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں ناقص خالی بوتلیں تیار کرنے والی دو فیکٹریوں کو سیل کردیا گیا اور 10لاکھ440کلو پلاسٹک دانہ، 25ہزار تیار پلاسٹک بوتلیں ، 1600کلو ٹوٹی بوتلیں برآمد کرلی گئیں ۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ پلاسٹک کو بار بار ری سائیکل کرکے خوراک کی پیکنگ کیلئے استعمال کرنا انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے غیر معیاری پلاسٹک سے مضر صحت اجزا خوراک میں شامل ہوکر موذی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔اس لیے ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی لاہور سمیت پنجاب بھر میں استعمال شدہ گندی ، کیمیکل والی بوتلوں کے کے خلاف مکمل کریک ڈاؤن کرے اور انسانی صحت کے خلاف کام کرنے والے تمام افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1