کھوکھر برادران کے خلاف تحقیقات میں ایل ڈی اے افسران کے گرد گھیرا تنگ

کھوکھر برادران کے خلاف تحقیقات میں ایل ڈی اے افسران کے گرد گھیرا تنگ

  



لاہور( اپنے نمائندے سے )کھوکھر برادران کے خلاف جاری تحقیقات میں ایل ڈی اے افسران کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گی کھوکھرپیلس اور سیف مارکیٹ کی غیرقانونی تعمیرات میں ملوث ایل ڈی اے افسران کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ایل ڈی اے افسران کی گرفتاریاں بھی متوقع ھو گی روز نامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق محمکہ اینٹی کرپشن نے کھوکھر برادران کے خلاف جاری تحقیقات کیلئے ایل ڈی اے عملہ کو کل صبح 9بجے طلب کرلیا ھے اینٹی کرپشن نے ایم این اے ملک افضل کھوکھر,ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہیجس کی تفتیش کیلے ڈی جی ایل ڈی اے کے ذریعے ایل ڈی اے افسران کو نوٹس جاری کردیئے ھیں اینٹی کرپشن نے سال2005سے 2010تک شوکت خانم روڈ جوہر ٹاؤن کے بلڈنگ انسپکٹرز کا ریکارڈ مانگ لیا ھیسال2005سے 2010 تک تعینات رہنے والے ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ,ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ کی تفصیلات بھی طلب کر لی گی ھیں اینٹی کرپشن نے ایل ڈی اے سے جوہر ٹاؤن میں کھوکھر برادران کی سیف مارکیٹ کا ریکارڈ بھی مانگ لیا ھے اور اس ضمن میں واضح بھی کر دیا ھیکے افسران کو ریکارڈ پیش نہ کرنے پر یکطرفہ کارروائی کا عندیہ دے دیا گیا ھے

مزید : میٹروپولیٹن 1