معاشرے میں امید کے رحجان کو پھیلا نا نیکی ہے، آشفہ ریاض

معاشرے میں امید کے رحجان کو پھیلا نا نیکی ہے، آشفہ ریاض

  



لاہور(فلم رپورٹر)صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں بھرپور صلاحیتیں موجود ہیں جن کو بروئے کار لا کر پا کستان کی مثبت تصویر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین نے لاہورآرٹس کونسل کے زیر اہتمام صبا ہشام کے فن پاروں پر مبنی چار روزہ نمائش کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انھوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نمائش میں آویزاں فن پاروں میں زندگی کے جو پہلو نمایاں کئے گئے ہیں ان پر کام کرنے کی سماج کو بہت ضرورت ہے،انھوں نے کہا کہ معاشرے میں امید کے رحجان کو پھیلا نا نیکی ہے اور یہ امید مجھے صبا ہشام کے کام میں نظر آئی ہے۔ فن پارے زندگی کے پہلوؤں کو دیکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں،ہمارا مصور سماج کی خدمات کا آرز ومند ہے۔میں صبا ہشام کو ان کی اس کاوش کے لئے خراج تحسین پیش کرتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ یہ اسی جذبے کے ساتھ فن کی خدمت جاری رکھیں گی۔واضح رہے کہ نامور آرٹسٹ صبا ہشام خواجہ کی پینٹنگ کی نمائش کا افتتاح 22جنوری کو الحمرا آرٹ گیلری میں کیا گیا۔ تجریر ی آرٹ سے متعلق اس نمائش میں 30سے زائد فن پارے رکھے گئے ہیں۔جس میں متعلقہ شعبہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ فلم اور اسٹیج کے فنکار بھی شرکت کی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1