محکمہ امداد باہمی اور پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک کااجلاس ،قرضوں کی وصولی کا جائزہ لیا گیا

محکمہ امداد باہمی اور پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک کااجلاس ،قرضوں کی وصولی ...

لاہور (پ ر) محکمہ امداد باہمی پنجاب اور پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کااجلاس زیر صدارت ڈاکٹر کرن خورشید کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں فصل ربیع 2018-19ء کیلئے قرضہ جات کے اجراء، فصل خریف 2018ء کی وصولی کے ساتھ غیر فعال قرضہ جات کی وصولی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں غیر فعال کوآپریٹو سوسائٹیز کو فعال بنانے کی تجویز بھی زیر غور آئی اور فیصلہ کیا گیا کہ غیر فعال کو فعال کیاجائے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد استفادہ کر سکیں۔ اجلاس میں بارانی علاقہ کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے بلا سود قرضہ جات کا اجراء برائے خرید ٹریکٹرز کیلئے پالیسی بھی زیر بحث آئی تاکہ اس سکیم کو شفاف انداز میں شروع کیا جاسکے۔ رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب نے محکمہ امداد باہمی اور بینک افسران پر زور دیا کہ قرضہ جات کے جراء ، وصولی اور بالخصوص غیر فعال قرضہ جات کی وصولی مہم کو مقرر کردہ ہدف کے مطابق مکمل کریں اجلاس میں صدر / چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک منیر احمد خاں، جوائنٹ رجسٹرار چودھری حسن عباس ، بینک اور محکمہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1