لاہور لیڈز یونیورسٹی کا یوم تاسیس، صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشنکی خصوصی شرکت

لاہور لیڈز یونیورسٹی کا یوم تاسیس، صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشنکی خصوصی شرکت

لاہور (پ ر)لاہور لیڈز یونیورسٹی کے نویں یوم تاسیس کے سلسلے میں چوتھے روز نیلام گھر ایونٹ کا افتتاح صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ یاسر ہمایوں نے کیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹرمحمد رفیق بلوچ اورچیئرمین لیڈز یونیورسٹی میاں ظہور احمد وٹو کی خصوصی شرکت ۔ تفصیلات کے مطابق لیڈز یونیورسٹی کے قیام کے آٹھ سال مکمل ہونے پر سات روزہ تقریبات کے سلسلے میں گزشتہ روز نیلام گھر ، فوٹوگرافی نمائش اور مختلف ماڈلز کے ڈسپلے کا ایونٹ منعقد کیا گیا۔ نیلام گھر ایونٹ میں کوئز شو سے طلبا و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے طلبا و طالبات کی کثیر تعداد سے خطاب کرتے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں معیاری تعلیم کے کردار کی اہمیت مسلمہ ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز بھی ہمارے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں ۔ طلبا و طالبات کی تخلیقی صلاحیتیں قابل تحسین ہیں۔ اور حکومت نجی تعلیمی شعبہ کی ترقی و ترویج میں اہم کردار ادا کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ طلبا و طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرناوقت کی اہم ضرورت ہے۔ نیلام گھر جیسے پروگرام میں تاریخ پاکستان ، جغرافیہ ،کرنٹ آفیرز اور عالمی معلومات کے سوالات پر طلبا و طالبات کا پر جوش شریک ہوناآج کی نسل کاعلم و ادب سے مطالعہ کا شغف ظاہر کرتا ہے۔ نامور ڈرامہ رائٹر اور پروفیسر اردو ڈاکٹر طارق عزیز اور انکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ چیئرمین لیڈز یونیورسٹی میاں ظہور احمد وٹو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے قیام کا مقصد کم خرچہ پر معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔ تاکہ طلبا و طالبات ڈگری کے حصول کے بعد معاشرتی ترقی کے ساتھ ملکی ترقی میں بھی حصہ ڈال سکیں۔ لیڈز میڈیا سوسائٹی کی جانب سے فوٹو گرافی ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طلبا و طالبات کی جانب سے وادی سوات، اندورن شہر لاہور، وادی ہنزہ اور یونیورسٹی میں ہونے والے نصابی و غیر نصابی پروگرامز کی تصاویرکی نمائش کی گئی۔ اسی طرح شعبہ سائکالوجی نے انسانی رویوں پر مبنی مختلف تخلیقی ماڈلز ڈسپلے کئے۔اس موقع پر پرووائس چانسلر ڈاکٹر عبدالمجید چیمہ ، ایم ڈی اسد وٹو، رجسٹرار پروفیسر اشہد احمد، ایڈیشنل رجسٹرار اعجاز گورائیہ، ڈائریکٹر

سٹوڈنٹ آفیرز ڈاکٹر محمد نواز کے علاوہ تمام شعبہ جات کے صدور ، فیکلٹی اور طلباو طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1