پی ٹی آئی نے عوام ، کسان اور تاجر دوست منی بجٹ پیش کیا،غلام محی الدین
لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل و ممبر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے عوام ، کسان اور تاجر دوست منی بجٹ پیش کرکے روشن اور مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھا دی ہے ، حکومتی اقدامات سے ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آ ئے گی اور بہت جلد ملک کو بحرانوں سے نجات ملے گی ، منی بجٹ کو ہی حکومت کا اصل بجٹ کہا جائے گا، نئے منی بجٹ سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا، پی ٹی آئی نے تاجر ، غریب اور کسان دوست بجٹ پیش کرکے عام آدمی کے دل جیت لیے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے کروڑ عوام صنعتکاروں اور تاجروں کے لئے اچھا وقت جلد آنے والا ہے کہ جب ملک سے غربت مہنگائی اور بے روزگاری کا حقیقی معنوں میں خاتمہ ہو جائے گاحکومتی اقدامات کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، قوم کی نظریں وزیراعظم عمران خان پر ہیں، گڈ گورننس میں ہمارا مقابلہ ہی نہیں ہے ،پہلے تمام بجٹ جعلی تھے اب اصلی آیا ہے، حکومت کے خاتمے کا خواب دیکھنے والے کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے، سابق حکمرانوں کو پاکستان سے دل چسپی نہیں تھی ان کا مقصد صرف اپنی تجوریاں بھرنا تھا۔انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی کی قیادت میں ملک بہتری کی طرف گامزن ہے ، آئندہ برسوں میں عوام کے سامنے تبدیلی کے منشور کی عملی تصویر پیش کی جائے گی،حکومت ایسی پالیسیاں تشکیل دے رہی ہے جس سے عوام اور خصوصاًپسے ہوئے طبقات کو انشاء اللہ جلد ریلیف ملے گا۔پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کو ڈلیور کرنا شروع کردیا ہے اور عوام پر خوشحالی کا دور شروع ہو گیا ہے۔