کسان اتحاد کے ملک محمد احمدکی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ میں شمولیت

کسان اتحاد کے ملک محمد احمدکی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ میں شمولیت

لاہور ( جنرل رپورٹر )کسان اتحاد پنجاب کے رہنماؤں ملک محمد احمد اوکاڑہ، محمد رمضان ،افضال حسین شاہ، رانا محمد احسن خان نے مسلم لیگ ہاؤس میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ سینیٹر کامل علی آغا سے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کامل علی آغا نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے دروازے تمام ساتھیوں کیلئے ہر وقت کھلے ہوئے کارکن ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں ہم تمام نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہیں گے اور انہیں پارٹی میں عزت و احترام فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ میں جوق در جوق شامل ہورہے ہیں ان کی مسلم لیگ میں شمولیت سے پاکستان مسلم لیگ مزید مستحکم ،فعال اور مضبوط ہوگی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1