ڈی سی کی ہدایت پرکھلی کچہری، اے ڈی سی آر نے شکایات سنیں

ڈی سی کی ہدایت پرکھلی کچہری، اے ڈی سی آر نے شکایات سنیں

لاہور ( جنرل رپورٹر )وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے ڈی سی آر اویس ملک نے ضلع کچہری میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے افسران نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں لوگوں نے اے ڈی سی آر کو اپنی شکایات درج کروائیں۔اے ڈی سی آرنے ہر سائل کی شکایت کو خود سنُا اور موقع پر متعلقہ افسران کو اِن کے فوری حل کی ہدایت کی۔ کھلی کچہر ی میں آنے والے سائلین کے لیے بیٹھنے کے انتظام اور وہاں پر ہی درخواستوں کی فوٹو کاپی کروانے کی سہولت فراہم کی گئی جبکہ سائلین کی درخواستوں کا ریکارڈ محفوظ بنانے کے لیے ہر درخواست کو سکین کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اے ڈی سی آرنے کہا کہ عوام الناس کو انصاف کی فوری فراہمی اور اِن کی شکایات کے ازالہ کے لیے فوری اقدامات کیئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ کوپہلی کھلی کچہری میں59درخواستیں موصول ہوئیں اوردوسری کھلی کچہری میں 167درخواستیں موصول ہوئیں۔کھلی کچہری کا ریکارڈ رکھنے کے لئے فوکل پرسن کو نامزد کر دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر مدیحہ شاہ کو فوکل پرسن نامزد کیا گیاہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر مدیحہ شاہ کھلی کچہری میں آنے والی شکایات کا مکمل ریکارڈ رکھیں گی اورشکایات و مسائل کے حل کیلئے محکموں سے رپورٹ بھی لیں گی۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید کے احکامات پر محکموں کے عمل درآمد کو یقینی بنائیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1