نیپال کی خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کل لاہور پہنچے گی

نیپال کی خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کل لاہور پہنچے گی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیپال کی وومن بلائنڈ کرکٹ ٹیم کل لاہور پہنچے گی ٗ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 29سے 5فروری تک کھیلی جائیگی ۔پاکستانی ٹیم ٹیم میں بی ون کیٹگری کی صبا گل ٗ اقصیٰ عارف ٗ بشریٰ ظہور ٗ سمیہ ممتاز اور انیلہ شہزادی (وائس کیپٹن ) جبکہ بی ٹو کیٹیگری کی سعدیہ خالد ٗ مہوش رفیق ٗ نمر ا رفیق ٗ رابعہ جاوید ہاشمی (وکٹ کیپر)ٗ نشاء بخش ٗ بسما حسین اور بی تھری کیٹیگری کی طیبہ فاطمہ ٗ رابعہ شہزادی (کپتان) ٗ کرن رفیق اور ارم شہزادی شامل ہیں۔ سیریز میں شرکت کیلئے نیپال کی خواتین بلائنڈ ٹیم کل پاکستان کے دورے پر آئے گی۔ دونوں ممالک کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 29 جنوری کو لاہور، 31 جنوری اور یکم فروری 2019ء کو فیصل آباد جبکہ تین اور چار فروری کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی